پیپلز پارٹی کا سینیٹرز کی کامیابی پر 3 روزہ جشن جمہوریت منانے کا اعلان

March 03, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے وفاق میں یوسف رضا گیلانی اور سندھ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی کامیابی پر صوبے بھر میں ’جشن جمہوریت‘ کے نام سے تین روزہ جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سینیٹرز کی کامیابی پر سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں تین دن جشن منایا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے سندھ بھر کے ضلعی صدور و دیگر عہدیداران اپنے اپنے اضلاع میں جشن کے لئے فائر ورکس تقاریب منعقد کریں۔

انھوں نے کہا کہ وفاق میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد ہے۔ ثابت ہوگیا کے تبدیلی سرکار کے اراکین اور اس کے اتحادی بھی عمران خان کے ساتھ چلنا نہیں چاہتے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاق میں پی ٹی آئی سینیٹر کی ناکامی وزیراعظم عمران خان پر ان کے اراکین کا کھلا عدم اعتماد ہے۔ اب جلد وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک کا راستہ ہموار ہوگا۔