• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل ملز سے برطرف ملازمین کو فوری بحال کیا جائے، نثار کھوڑو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ پارٹی کا سربراہ اگر منشور پر عملدرآمد نہ کرے تو وہ صادق اور امین نہیں کہلائے گا،جس وزیر کی اپنی اسٹیل مل ہے وہ پاکستان اسٹیل کا خیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے، اسٹیل ملز ورکرز یونینز کے نمائندوں حبیب جنیدی ، اسلم سموں ،سلیم سومرو ، اور شمشاد قریشی کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نےمطالبہ کیا کہ اسٹیل ملز سے برطرف ملازمین کو فوری بحال اور مزید ملازمین نکالنے سے باز رہا جائے،عمران خان اور اسد عمر نے اسٹیل ملز مزدوروں سے مخاطب ہوکر بارہا وعدہ کئے،تمام ویڈیوز گواہ ہیں کہ عوام کے ساتھ کھلم کھلا دھوکہ اور فریب کیا گیا،ان حقائق کے پیش نظر یہ آئین کے آرٹیکل 62/63 کے تحت صادق اور امین نہیں،عوام سے دھوکہ دہی کے خلاف پیپلزپارٹی اپنا آئینی اور قانونی حق محفوظ رکھتی ہے،اسٹیل مل کے نکالنے گئے ملازمین کو گھروں سے بھی جبری بے دخل کرنے کے احکامات دئیے گئے،انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کے تیس ملین ڈالر جمع کرا سکتے ہیں تو پاکستان اسٹیل کو کیوں بحال نہیں کرسکتے ہیں، اسٹیل مل کو 52 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیاغیر قانونی طور پر لگئے گئے سی او کو 17 لاکھ روپے ادا کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین