• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے وسائل پر قبضہ کی سوچ ترک نہ کی تو جنگ کرینگے، نثار کھوڑو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ کے وسائل پر قبضہ کی سوچ ترک نہ کی تو جنگ کرینگے، پی ٹی آئی حکومت نے وفاق کو کمزور کیا، صوبوں کے درمیان نفرت بڑھائی، اس حکومت سے جان چھڑانا ہی مسائل کا حل ہے، پی ڈی ایم نے اراکین کے استعفے اسپیکرز کے پاس جمع کرانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، استعفے صرف اپنی اپنی پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کی 31 دسمبر تک ڈیڈ لائن تھی جس کے تحت پیپلز پارٹی کے تمام اراکین نے اپنے استعفے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اورشریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پاس جمع کرادیئے ہیں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی خود مختاری چھیننا چاہتی ہے، سندھ کے جزائر اور وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم کسی صورت صوبائی خودمختاری سمیت سندھ دیگر حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے اور کسی کو سندھ کے وسائل پر قبضہ کرنے نہیں دینگے۔

تازہ ترین