روس پر امریکی پابندیاں لگنے کا امکان بڑھ گیا

March 04, 2021

واشنگٹن ؍ ماسکو ( نیوز ڈیسک) امریکا کی جانب سے ماسکو حکومت کے ناقد الیکسی ناولنی کو زہر دینے کے معاملے پر سزا کے لیے روس کے خلاف پابندیوں کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق واشنگٹن اقدامات کی نوعیت اور وقت کے حوالے سے یورپی یونین کے ساتھ مشورے کررہا ہے۔ امکان ہے جلد پابندیوں کا اعلان کردیا جائے گا۔ دوسری جانب روسی حکومت کے ترجمان دیمتری بیسکوف نے کہا ہے کہ مغرب کی طرف سے روس کے خلاف پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو اس طرح کے اقدامات کی خواہش رکھتے ہیں، انہیں سوچنا چاہیے کہ اس پالیسی سے کچھ مقصد حاصل نہیںہوگا۔