پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ میڈیکل کے سربراہ dr sohail ڈاکٹر سہیل نے استعفیٰ دیدیا

March 06, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شعبہ میڈیکل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل نے استعفیٰ دیدیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ڈاکٹر سہیل نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیا ہے، اس معاملے پر بورڈ چیئرمین اور سی ای او فیصلہ کریں گے۔

ڈاکٹر سہیل پی ایس ایل میں بائیو سیکیورببل کے معاملات پر تنقید کی زد میں تھے، جس کے باعث انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو بھجوایا ہے۔


ترجمان پی سی بی کے مطابق ڈاکٹر سہیل ایک ماہ کام جاری رکھیں گے جو ان کا نوٹس پریڈ ہوگا، وہ اس دوران انکوائری سے تعاون کے پابند ہوں گے۔