ایم کیو ایم کے سابق رہنماخالد مرتضیٰ انتقال کرگئے

March 07, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ ورکرز یونین پاکستان اسٹیل کے سابق چیئر مین اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما خالد مرتضی ہفتے کو انتقال کر گئے، مرحوم 66سال کے تھے، انہیں یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ اور تدفین میں مزدور رہنمائوں،مختلف سیاسی رہنمائوں اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔