امریکا اورجاپان کو چینی کوسٹ گارڈ کے نئے قانون پر تشویش

March 07, 2021

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور امریکا کے سینئر عہدے داروں نے دو طرفہ اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تعاون جاری رکھنے کی دوبارہ تصدیق کی ہے۔ ساتھ ہی چین کی کوسٹ گارڈ کے نئے قانون پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق دونوں ممالک کے خارجہ اور دفاع کے شعبوں کے عہدے داروں نے وڈیو لنک کے ذریعے سیکورٹی سے متعلق مذاکرات میں حصہ لیا۔ دونوں فریقوں نے بحیرہ مشرقی چین اور بحیرہ جنوبی چین میں موجودہ صورتحال کو طاقت یا دباؤ کے ذریعے تبدیل کرنے کی کسی بھی یکطرفہ کوشش کی سخت مخالفت کا اعادہ کیا۔