آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

March 25, 2021

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی،پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے طور پر مجموعی طور پر تقریباً دو ارب ڈالر جاری کیے جا چکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لئےچھ ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری جولائی 2019 میں دی گئی تھی، پاکستان نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری اورکارپوریٹ ٹیکس میں اصلا حات جاری رکھیں۔

اعلامیہ کے مطابق کورونا وبا کے چیلنج کے باوجود پاکستان کی معیشت کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق انسانی جانوں کو بچانے اور معیشت کی مدد کرنے کے لئے پاکستان کی پالیسیاں مبصرانہ رہیں۔

پاکستان کے لئے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے کے ایکش پلان پرعمل درآمد لازمی ہے۔