اصلاح الدین کی وزیر اعظم کے لئے نیک خواہشات

March 30, 2021

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے وزیر اعظم عمران خان کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے، انہوں نے وزیر اعظم کو نیک خواہشات کا پیغام بھی واٹس اپ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک میں قومی کھیل ہاکی کو ترقی دینے کے لئے خصوصی توجہ دیں، ملک میں ہاکی کا ٹیلنٹ بہت ہے مگر سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے یہ کھیل تباہی کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو روز گار کی فراہمی کے بغیر اچھے نتائج حاصل کرنا مشکل ہوگا۔