دو ارب روپے سے ساحلی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری

April 04, 2021

ٹھٹھہ( نامہ نگار) ساحلی علاقہ کیٹی بندر کے مکینوں کا پینے کے صاف پانی کا مسئلہ جلد حل ھو جائے گا 18 کروڑ کی لاگت سے سولر سسٹم کے ذریعہ چلائ جانیوالی واٹر سپلائی اسکیم کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ھے اس بات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی حسن زرداری نے جنگ سے خصوصی باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر عثمان تنویر کو فوری طور پر کرشنگ پلانٹس کو بند کرانے کی ھدایت دی ہے کیونکہ ان کرشنگ پلانٹس سے قرب وجوار کی آبادیوں کے علاؤہ ماحولیات کو شدید نقصان پہنچ رھا ھے جبکہ ٹھٹھہ شہر سے پانی کی قلت کوبھی ھنگامی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کئے جا رھے ھیں اس کے لئے ایک کروڑ روپے زائد کا فنڈ بھی فراھم کیا جارھا ھے عوام کے بنیادی مسائل ھنگامی بنیادوں پر حل کرانے کے لیئے کاوشیں جاری ہیں عوامی مسائل سے غفلت اور لاپرواہی برتنے والے کسی بھی افسر کو برداشت نہیں کیا جائے گا ساحلی پٹی کے مختلف علاقوں اور دھابیجی بلال نگر کی واٹر سپلائی اسکیمیں ٹیکنیکل کمیٹی سے منظور ھو گئ ھے جلد ان پر کام شروع کریں گے یورپین فنڈ اور ورلڈ بینک سے بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں خصوصا اسمال ڈیم کی تعمیر کے لئے کوششیں کی جارھی ھیں عوام کو مشکل میں نہی چھوڑا جائے گا گاڑھو اور ور میں دو نئے کالجز کی تعمیر کی منظوری بھی ھو گئ ھے مواصلات کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے حلقے میں دو ارب سے زائد کی رقم سے سڑکوں کا جال بچھایا جا رھا ھے چھ بڑی سڑکوں پر تعمیراتی کام جاری ہے سیاست کو عبادت سمجھ کر کرنے سے عوامی مسائل حل ہونگے ھر منتخب نمائندہ کو اپنے علاؤہ کی ترقی کے لئے اپنا اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ھے اس سے ھم آگے بڑھ سکتے ھیں انشاء اللّٰلہ کیٹی بندر میں پینے کے پانی کا دیرینہ مئسلہ کے حل لیئے اسکیم کا کام آخری مراحل میں ھے چالیس ھزار فٹ سے زیادہ پائپ لائن بچھا دی گئی ہے تالاب بنا دئیے گئے ان تالابوں میں دو مہینے کا پانی کا زخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ھو گی اس اسکیم سے کیٹی بندر کے علاؤہ قرب وجوار کے دیگر دیہاتوں کو بھی پانی فراھم کیا جائے گا۔