لاہور: نشے سے منع کرنے پر ملزم کی فائرنگ سے بہن بھائی جاں بحق

April 05, 2021


لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں فائرنگ سے زخمی بھائی اور بہن اسپتال میں دم توڑ گئے، جس کے بعد اس واقعے میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

ایس ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ملزم بلال نے نشے سے منع کرنے پر فائرنگ کردی تھی، ملزم کی فائرنگ سے راہگیر اور اُس کی بھابھی ہلاک ہوئے تھے۔

اویس شفیق نے کہا کہ ملزم بلال کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ایس ایس پی اویس شفیق کے مطابق ملزم بلال کی والدہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔