ٹائیگر ووڈز کی گاڑی کا تیز رفتاری کے باعث حادثہ ہوا، رپورٹ

April 08, 2021

گالفر ٹائیگر ووڈز کی گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔ شیرف ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیلی فورنیا میں حادثے کے وقت ٹائیگر ووڈز حد رفتار سے دگنی اسپیڈ پر گاڑی چلارہے تھے۔

رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔ اور انہوںنے بریک پر پیر رکھنے کے بجائے ایکسی لیٹر دبا دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوںگالفر ٹائیگر ووڈز حادثے میں زخمی ہوگئے تھے، ان کی ٹانگ میں فریکچر آیا تھا تاہم آپریشن کے بعد وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔