یونان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ آج ہوگا

April 13, 2021

ایتھنز (مرزارفاقت حسین) یونان میں سرکاری جامع مسجد ایتھنز کے امام کی سربراہی میں تشکیل دی جانیوالی رویت ہلال کمیٹی کا اتوار کی شام ایتھنز آبزرویٹری پراہم اجلاس ہوا تاہم رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق یونان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ آج 13 اپریل کو ہوگا۔ سرکاری طور پر رویت ہلال کیلئے قائم کی جانیوالی اِس کمیٹی میں جامع مسجد ایتھنز کے منتظمین سمیت مذہبی امور کی کمیٹی کے ارکان اور ایتھنز آبزرویٹری کا عملہ بھی شامل تھا۔اِس موقع پرجامع مسجد ایتھنز کے امام شیخ محمد ذکی نے امید ظاہر کی ہے کہ رمضان المبارک یونان سمیت پوری دنیا کی اقوام کیلئےامن اور سلامتی کی نوید لے کر آئے۔