55 فیصد پاکستانیوں کی افطاری میں پہلی پسند فروٹ چاٹ

April 14, 2021


55 فیصد پاکستانیوں نے افطاری میں پہلی پسند فروٹ چاٹ کو قرار دے دیا۔

پکوڑے 52 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور سموسمہ اور رول 24 فیصد کے ساتھ پسندیدگی میں تیسرے نمبر پر نظر آئے۔

پلس کنسلٹنٹ نے 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

افطاری میں پانی کے بعد 47 فیصد پاکستانیوں نے لال شربت کو سب سے زیادہ پسند کیا۔

34 فیصد نے لیموں پانی اور 16 فیصد نے چائے کو افطاری میں ترجیح دی۔

سحری میں 72 فیصد پاکستانیوں نے سالن اور 50 فیصد نے روٹی کھانے کا کہا۔