مکہ مکرمہ اور گردونواح میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

April 17, 2021

مکہ مکرمہ اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ اور سعودی عرب کے کئی دوسرے علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مکہ،مدینہ ،حائل،قصیم اور دیگر علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

حرم شریف میں عمرہ زائرین نے بارش شروع ہوتے ہی خوشی کا اظہار کیا اور طواف معمول کے مطابق جا ری رکھا۔