حنا خان کو خوبصورتی پر مداح کی جانب سے دلچسپ دھمکی

April 17, 2021

بھارتی اداکارہ حنا خان کو ان کی خوبصورتی پر مداح کی جانب سے دلچسپ دھمکی مل گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے اپنے مداحوں سے سوالات و جوابات کا سیشن رکھا۔

سیشن اس وقت ایک دلچسپ موڑ اختیار کرگیا جب ان کے ایک مداح نے ان کی خوبصورتی کے اوپر ان کے خلاف کیس دائر کرنے کا کہا۔

اس مداح نے اپنے پیغام میں الزام عائد کیا کہ حنا خان اپنی خوبصورتی سے سب کو مارنے کا منصوبہ بنارہی ہیں۔

اس نے لکھا کہ میں آپ پر کیس کروں گا، آپ کی خوبصورتی ہمیں مار ڈالے گی۔

بات یہیں ختم نہیں ہوتی، بلکہ حنا خان نے ہنسی کی ایموجیز کے ساتھ اپنے مداح کو کہا کہ ’کر دیجیے گا‘۔