سونو سود کا کورونا مثبت، خود کو قرنطینہ کرلیا

April 17, 2021

ایک اور بھارتی اداکار و سماجی شخصیت سونو سود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو سود نے بتایا کہ انھوں نے خود کر قرنطینہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس قابو میں آنے کا نام نہیں لے رہا، اور اس کے دارالحکومت ممبئی میں بھی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اس اضافے کا اثر بالی ووڈ نگری پر بھی پڑ رہا ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نا ایک اداکار اس وائرس کا شکار ہورہا ہے۔

اب حال ہی میں اداکار سونو سود بھی اس کا شکار ہوگئے ہیں، اور اس حوالے سے انھوں نے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ بھی کیا۔

سونو نے لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور بہترین دیکھ بھال بھی شروع کردی۔

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تاہم ان کا حوصلہ اور موڈ اس سے بھی زیادہ مثبت ہیں۔