• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونو سود کا مستحق بچوں کو آن لائن کلاسز کیلئے موبائل فون دینے کا فیصلہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سونو سودان دنوں بھارت میں سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ اکثر کھلنائک کا کردار ادا کرنے والے سونو سود کورونا وبا کے دور میں لاکھوں مائیگرینٹ مزدورکیلئے مسیحیٰ بن کر سامنے آئے۔ اب سونو سودکی مدد کرنے کے علاوہ دیگر لوگوں کی بھی مدد کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز سونو سود نے آن لائن کلاسز کے لئے بچوں کو موبائل فون دینے کا فیصلہ لیا ہے۔کورونا وبائی مرض کے دوران مسیحا بن کر آئے سونو سود کسی کی مدد کرنے کے لئے پیچھے نہیں ہٹے۔ سونوسود ملک کا مستقبل بہتر بنانے کی غرض سے کام کررہے ہیں۔ پہلے بچوں کو اسکالر شپ دینے کے بعد اب سونو سود نے آن لائن کلاس کے لئے بچوں کو موبائل فون دینے کا ارادہ کیا ہے۔ یہ ان بچوں کو دیئے جائیں گے جو اسمارٹ فون خریدنے کے اہل نہیں ہیں۔سونو سود کو ایک ایجوکیشن آرگنائزیشن نے ٹوئٹ کرکے ان سے مدد مانگی تھی۔ جس سے بچوں کی پڑھائی میں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ پوجا ، عافیہ روزمرہ کام کرنے والے مزدوروں کے بچے ہیں ۔ یہ دونوں بچے اسمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاس نہیں لے پارہے ہیں۔ آپ ان کی پڑھائی کے لئے فون دستیاب کرایئے۔ سونو سود نے ٹوئٹ کے ذریعہ جواب دیا کہ کوئی بھی بچہ پڑھائی کے بغیر نہیں رہے گا۔ آپ سبھی کے لئے فون بھیج رہا ہوں۔بولی وڈ اداکار سونو سود کورونا دور میں لوگوں کے لئے مسیحا بنے ہوئے ہیں۔ لوگوں کے ذہن میں یہ سوال کئی بار آئے کہ آخر سونو لوگوں کی مدد کیسے کر رہے ہیں۔ لیکن حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ مہاجر مزدوروں کو گھر پہنچانے، ان کے کھانے پینے کے لئے انتظام کرنے، لوگوں کے رہنے کے لئے گھر بنوانے اور لوگوں کے علاج کے لئے سونو سود نے اپنی قیمتی چیزیں گروی رکھ دی ہیں۔

تازہ ترین