وہاڑی میں پولیس نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کردی

April 18, 2021


وہاڑی میں پولیس نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کردی۔ کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کے ساتھ سحر اور افطار کیا۔

کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے ہاتھوں پیٹی بند بھائیوں کی شہادت کے باوجود گرفتار مظاہرین کو پولیس لائنز میں اکٹھا کیا۔ ایک ساتھ بیٹھ کر سحر اور افطار کیا۔

اس رویے پر گرفتار افراد کے سرندامت سے جھک گئے۔ پولیس کی جانب سے صبر و تحمل کے مظاہرے نے لوگوں کے دل جیت لیے۔