صحیفہ جبار نے پھر بال کٹوالیے

April 18, 2021

پاکستان کی سپر ماڈل وہ معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنے نئے لُک کے تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

صحیفہ جبار خٹک اُن لڑکیوں میں سے ہیں جنہیں لمبے بال پسند نہیں آتے مگر چھوٹے بال کٹوانے پر وہ آئے دن تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

اس سے قبل بھی صحیفہ جبار خٹک ایک بار اپنے بال کٹوا چکی ہیں جس پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ اس بار اُن کے نئے ہیر اسٹائل پر تنقید کم اور تعریفیں زیادہ ہو رہی ہیں۔

صحیفہ جبار نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جس میں اُن کا نیا ہیئر لُک واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

صحیفہ جبار نئے لُک میں نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آخر کار انہوں نے اپنے بال چھوٹے کروا ہی لیے۔‘

صحیفہ جبار کے اس جملے سے لگتا ہے کہ یہ اُن کی ایک پرانی خواہش تھی جو کہ انہوں نے اب پوری کر لی ہے۔

صحیفہ جبار کی اس پوسٹ پر جہاں تعریفی کمنٹس آ رہے ہیں وہیں اُن کے چند مداحوں و فالوورز کی جانب سے انہیں بال کٹوانے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے جس پر وہ خود بھی جواب دے رہی ہیں۔

صحیفہ جبار خٹک کی اس پوسٹ تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔

اُن کی جانب سے اپنے کٹے ہوئے لمبے بالوں کی تصویریں بھی اپلوڈ کی گئی ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ ’وہ اپنی زندگی میں تھوڑا بدلاؤ لانا چاہ رہی تھی تو انہوں نے ہیئر کٹ لے لیا اور اب وہ اپنے اِن بالوں کو کو عطیہ کر دیں گی ۔‘