راولپنڈی پولیس کاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ فلیگ مارچ

April 19, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ہمراہ اتوارکو شہرکی اہم سڑکوں پرفلیگ مارچ کیا،جس کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز رانا شعیب محمود نے کی۔ فلیگ مارچ میں راولپنڈی پولیس ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ فورس اور تھانوں کی نفری کے ساتھ دیگر سیکورٹی اداروں نے حصہ لیا۔فلیگ مارچ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر عمار چوک، راول روڈ، مری روڈ،فیض آباد سے واپس مری روڈ سمیت شہر کے مختلف حصوں سے ہوتا ہوا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود کاکہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال اور سرکاری و نجی املاک کی حفاظت کیلئے ہر لمحہ تیار ہے،ملک و قوم کی سالمیت اور حفاظت کے لئے راولپنڈی پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔