مغوی بازیاب،موٹروے پولیس نے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دس اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا

April 19, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)موٹروے پولیس نے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دس اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا ۔ موٹروے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک گاڑی نمبر LEI-6682 جس میں 5 افراد سوار ہیں اور بلال کو اغوا کر کے لے جا رہے ہیں جس پر موٹر وے پولیس نے ناکہ بندی کر کے کلر کہار کے علاقے سے کچھ آگے مزدا کو رکوایا اغوا کاروں کے ساتھ ایک اورگاڑی LRJ-8884 تھا جس میں پانچ افراد سوار تھے مغوی بلال کو حفاظتی حراست میں لے کر بمعہ تمام اغوا کاروں اور مزدا گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کلر کہار پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے سیکٹر کمانڈر عاشق حسین چوہان نے کارروائی میں شامل افسران کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ۔ملزمان محمد عظیم، محمود، جھانگیر، محمد سہیل ،محمد عمران ، اسد،بدر صادق ،محمد عدنان،محمد عثمان اور عامر شہزاد شامل ہیں۔