راولپنڈی کےمزید ایک علاقے میں سمارٹ لاک ڈائون لگادیاگیا

April 19, 2021

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی کےمزید ایک علاقے میں سمارٹ لاک ڈائون لگادیاگیا ۔ اس وقت 13علاقے سمارٹ لاک ڈائون کی زد میں ہیں۔ نئے علاقےکشمیر ہائوس بالمقابل گورنمنٹ گرلز سکول مندرہ میں سمارٹ لاک ڈائون27اپریل تک رہے گا۔ آج (پیر) دو علاقوں سے سمارٹ لاک ڈائون ختم ہوگا۔جن میں سٹریٹ 28خرم کالونی مسلم ٹائون اور محلہ عبدالغنی/عبدالعزیز سٹریٹ ٹینچ بھاٹہ شامل ہیں۔