پی آئی اے کا خصوصی پیکیج ایکسپورٹرزکے ساتھ مسافر بھی مدینہ سے کھجوریں درآمد کرسکیں گے

April 19, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے مدینہ منورہ سے پاکستان کیلئے کھجوریں درآمد کرنے پر آسانی پیدا کردی، اب ایکسپورٹرز کے ساتھ ساتھ مسافر بھی کھجوریں درآمد کر سکیں گے، پی آئی اے نے رمضان المبارک کے دوران مسافروں اور ایکسپورٹرز کے لئے بڑا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے پی آئی اے نے مدینہ منورہ سے پاکستان کے لیے کھجور درآمد کرنے کے لئے خصوصی پیکج متعارف کرادیا۔