نجی کمپنی کی طرف سے درآمد ویکیسن کا معاملہ حل ہوگیا، سربراہ ڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف

April 19, 2021

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم رؤف کا کہنا ہے کہ نجی کپمنی کی جانب سے چین سے درآمد کی گئیں دس ہزار ویکسین کا معاملہ آج حل کرلیا جائے گا۔

جیونیوز سے گفتگو میں سی ای او ڈریپ عاصم رؤف کا کہنا تھا کہ نجی کپمنی کی جانب سے درآمد کی گئی کورونا ویکسین کین سائینوبائیو کے نمونے ڈریپ کے پاس موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ٹیکنیکل مسائل کے باعث نجی شعبے کی درآمد ویکیسن کو فروخت سے روکا تھا۔

عاصم رؤف نے کہا کہ امید ہے کہ معاملہ آج کلئیر ہوجائے گا، کلیئرنس ملنے کے بعد نجی کپمنی قانون کے تحت کام کر سکے گی۔

نجی کمپنی کی طرف سے کین سائنوبائیو کی 10 ہزار خوراکیں چین سے درآمد کی گئیں۔