محمد عامر کا کینٹ کاؤنٹی سے معاہدہ ہوگیا

April 21, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کینٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں کینٹ کی نمائندگی کریں گے۔

اس حوالے سے ترجمان کینٹ کاؤنٹی کا کہنا تھا کہ محمد عامر سے معاہدہ ہونے پر خوش ہیں۔

اس حوالے سے کینٹ کاؤنٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کی کِٹ کے ساتھ محمد عامر کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

دوسری جانب کینٹ کے ٹوئٹر ہینڈل سے عامر کو اردو میں خوش آمدید کہا گیا اور دل کی ایموجی بھی شیئر کی گئی۔