کورونا وائرس،حکومت بلوچستان کا احتیاطی تدابیر مزید سخت کرنے پر زور

April 21, 2021

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر میں کوروناکیسز میں تیزی سے اضافہ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر سماجی فاصلے اختیاطی تدابیر اور پابندیوں کو مز یدسخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اس سلسلے میں حالیہ خطرے کے پیش نظر وسیع تر لاک ڈائون پر عمل درآمد کو سختی سے یقینی بناتے ہوئے غیر ضروری نقل وحمل کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی ماسو ائے ایمر جنسی صورت میں صوبہ بھر میں ہفتہ اور اتوار کو بند دن کے طور پر منا یا جائے گا لہذا تمام کاروباری سرگرمیاں بند ر ہیں گی صرف کراکری ،پیٹر ول پمپس ،اسٹور ز ،بلڈ بنک ،فارمیسی ،میڈیکل سپلائزز ،فوڈ پیکنگ سپلا ئرز وغیر ہ کھلے رہیں گے۔