عوام بھوک اور افلاس کی وجہ سے رو رہے ہیں، عامر جیوا

April 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا نے کہا ہے کہ ڈھائی سال سے عوام بھوک و افلاس کی وجہ سے رو رہے ہیں بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان طبقہ بے راہ روی کا شکار ہو چکا ہے حکومت نے ہر طبقہ کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، لاہور اور ملک کے دیگر علاقوں میں ہونے والا تشدد قابل مذمت ہے، انسانی خون بہانا اور تشدد پر اکسانا کبھی بھی صورتحال کو بہتر نہیں کر سکتا تشدد مزید تشدد کو جنم دیتا ہے وزیراعظم کہتے ہیں کہ معیشت ٹھیک چل رہی ہے نوکریاں مل رہی ہیں اگر ایسا ہے تو سب ٹھیک چل ہے تو بار بار وزیر خزانہ کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے وزیراعظم عمران خان بار بار کہتے ہیں کہ این آر او نہیں دوں گا تو کیا شوکت ترین کو این آر او دئے بغیر وزیرخزانہ بنا دیا کیا ان کے خلاف انکوائری بند ہوئی شوکت ترین نے واضح طور پر کہا ہے کہ 2018 سے معیشت چلانے والوں نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے شوکت ترین کے اس بیانیہ کے بعد حکمتوں پر الزامات جو لگائے گئے ان پر قوم سے معافی مانگیں اور اپنے سابق وزرا کے ہاتھوں معیشت کی تباہی کی ذمہ داری قبول کریں یا پھر نئے وزیر خزانہ کی بھی چھٹی کردیں سابقہ حکمتوں پر الزامات لگانا انکا شیوا ہے۔