ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع پر مقدمہ

April 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلا ع دینے والے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق مخدوم رشید کے علاقہ ملاں فقیر سے آفتاب نامی شخص نے 15 پر کال کی اور ڈکیتی کی اطلاع دی پولیس موقع پر پہنچی تو ایسی کوئی صوررتحال نہ تھی ۔آفتاب پر مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔