بھارت میں کورونا کی صورت حال بدتر ہوگئی، لاشوں کو دفنانے اور جلانے کے لیے جگہ کم پڑ گئی

April 21, 2021

بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال بد سے بدتر ہوگئی، لاشوں کی آخری رسومات کے لیے جگہ کم پڑگئی۔

کورونا وائرس کے دباؤ کے باعث دلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت ہوگئی۔

مدھیا پردیش کے اسپتالوں سے لوگوں نے اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کے لیے آکسیجن سلنڈر لوٹ لیے۔

ڈاکٹروں کی روتے ہوئے شہریوں سے احتیاط کی اپیل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 3 لاکھ مریض سامنے آگئے، جبکہ 2 ہزار سے زیادہ جان سے گئے ۔

ممبئی، دلی، ناگ پور اور اندور سمیت کئی شہروں کی سڑکوں پر سناٹا ہے، جاپان کے وزیر اعظم نے دورہ بھارت بھی منسوخ کردیا گیا۔