جرم ثابت ہونے پرایک سال قید بامشقت اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

April 22, 2021

پشاور(نیوزرپورٹر)کریمینل ماڈل کورٹ مردان نے بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے والے ملزم کوجرم ثابت ہونے پرایک سال قید بامشقت اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی استغاثہ کی جانب سے اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقارعلی نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ پارہوتی مردان پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم سمیع اللہ کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کی تھی عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزم پرجرم ثابت کرنے پر اسے ایک سال قید بامشقت اورایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔