• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان آغا نے پہلے اوور کا پلان 3 دن پہلے بنالیا تھا، مائیک ہیسن

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست کی وجہ بتادی۔

کولمبو میں میچ کے بعد میڈیا بریفنگ میں مائیک ہیسن کہا کہ پہلی اننگز کے مقابلے میں دوسری اننگز میں گیند زیادہ سلپ ہوئی، ابتدائی وکٹیں جلدی گر گئیں اور بڑی پارٹنر شپ بھی نہ بن سکی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا، میچ میں اس نوعیت کی پرفارمنس کے بعد ڈریسنگ روم میں سب مایوس ہیں۔

وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ایشان کشن نے اچھی اننگز کھیلی، وہ ہم سے میچ لےگئے، بھارتی بیٹر نے ہمارے اسپنرز پر دباؤ ڈالا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ عثمان طارق کا یہی رول ہے اور انہیں صحیح وقت پر لایا گیا تھا، میچ میں ہم نے بیٹنگ اچھی نہیں کی، ٹورنامنٹ میں آگے جانے کے لیے ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ سلمان علی آغا کے پہلا اوور کرنے کا پلان 3 دن پہلے بنایا تھا، پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا، پہلی اننگز میں گیند زیادہ اسپن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم 2 مہینے سے اچھا کھیل رہے تھے، لیکن آج پیچھے چلے گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید