حقِ پرورش دوبارہ حاصل کرنا

April 23, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ میری اولاد نہیں ہے ۔اولاد کی تڑپ کو دیکھ کر میری بہن نے مجھے اپنی بیٹی پرورش کے لیے دی ۔بچی کی عمر تین سال ہے اور مجھے اس سے بہت انسیت ہوگئی ہے ،مگر میری بہن اب بچی مجھ سےدوبارہ مانگ رہی ہے۔ کیا وہ یہ حق رکھتی ہے؟

جواب:۔ جس عورت کو پرورش کاحق حاصل ہو ،وہ اپنا حق چھوڑ بھی سکتی ہے اور چھوڑنے کے بعد دوبارہ حاصل بھی کرسکتی ہے۔ ماں کا حق پرورش خالہ سے مقدم بھی ہے اور اسے اس حق سے دست بردار ہونے کے بعد دوبارہ اسے حاصل کرنے کا حق بھی ہے۔ اس لیے بہن کے مطالبے پر آپ بچی کو ان کے سپرد کردیں۔