دورانِ سال حاصل ہونے والے مال پر زکوٰۃ

April 23, 2021

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ عام مسلمانوں کی طرح میں بھی شروع رمضان میں اپنے مال کا حساب کرتا ہوں اور رمضان ہی میں پوری زکوٰۃ ادا کردیتا ہوں۔ ابھی چند دن پہلے میں نے اپنا مکان فروخت کیا ہے ۔ اس کی بڑی رقم مجھے موصول ہوئی ہے، مگر رمضان تک اس پر بمشکل دس دن گزرے ہوں گے ازروئے شریعت وضاحت فرمادیں کہ مجھے اس رقم کی زکوٰۃ تو نہیں دینی ہوگی؟

جواب:۔ بقیہ اموال کے ساتھ مکان کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم پر بھی زکوٰۃ واجب ہوگی۔