حکومت اور TLP کے موقف میں لچک، سخت گیری سے رجوع

April 23, 2021

اسلام آباد ( تبصرہ طارق بٹ) تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) پر پابندی ہٹائے جانے کے سلسلے میں فریقین نے اپنے سخت گیر موقف سے رجوع کرتے ہوئے لچک دکھائی ہے۔

حکومت کو انٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی پر سے پابندی اٹھانے کا اختیار ہے اور اسی ایکٹ کے تحت پابندی لگائی بھی جاتی ہے۔

حکومت کا پابندی اٹھانے سے متعلق انحصار ایکٹ کی دفعہ 11۔سی پر ہے۔ ٹی ایل پی کی جانب سے کالعدم قرار دیئے جانے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے والے سے کچھ سننے میں نہیں آیا ہے۔

مذکورہ دفعہ کے تحت کالعدم قرار دیئے جانے والی تنظیم 30دنوں میں نظرثانی اپیل دائر کرسکتا ہے، جب حکام پابندی اٹھانے پر آمادہ ہو تو یہ عمل 90دنوں میں مکمل ہو جانا چاہئے۔