چینی کی سپلائی اور فروخت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ

April 23, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب حکومت نے دس روز کے دوران گرانفروشی پر 719 افراد کو گرفتار اور1406مقدمات درج کیے گئے۔ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں رپورٹ پیش کی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، خوراک، زراعت اور صنعت کے محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی ۔ چینی کی سپلائی اور فروخت کے طریقہء کار کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ میاں اسلم اقبال نے ہدایت کی کہ پولٹری کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سیالکوٹ میں رمضان بازاروں کے دورے کئے ہیں اور انتظامات کو تسلی بخش پایا ۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ چینی کی زیادہ طلب والے اضلاع میں کوٹہ میں اضافہ کیا جائے ۔