نشتر ہسپتال میں کرونا ویکسینیشن دوبارہ شروع کی جائے، میڈیکل فورم

April 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین جنوبی پنجاب میڈیکل فورم ڈاکٹرر مظہر علی کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز وائس چانسلرنشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر اعجاز مسعود سے ملاقات کی۔وفد نے مطالبہ کیا کہ سب سے پہلے نشتر ہسپتال میں کرونا ویکسینیشن کو فی الفور دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ جن ڈاکٹرز کو ویکسین ابھی تک نہیں لگی انہیں ویکسین جلد سے جلد لگائی جا سکے کے۔دوسرے نمبر پر کرونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے فورا واک ان انٹرویو کروائے جائیں تاکہ میڈیسن پلمونولوجی اور اینستھیزیا کے ڈاکٹرز کو ریلیف مل سکے.ڈاکٹرز کے لئے ریزیڈینشل ٹاور کا اعلان کیا جائے جس پر تقریبا سارا کام مکمل ہو چکا ہے،ملتان کے باہر نشتر کی طرز کا ٹراما اور سپائن سنٹر جلد سے جلد بنایا جائے۔