جعلی روح افزاء بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

April 23, 2021

سوات(نمائندہ جنگ)سوات میں جعلی روح افزاء بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی،حلال فوڈاتھارٹی کی ٹیم نے ہزاروں بوتل جعلی مشروب برآمد کرکے مالکان کو گرفتار اور کارخانے کو سیل کردیا،حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم کے مطابق ملاؤٹ کے خلاف تشکیل کردہ سپیشل ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر اینگروڈھیرئی کے مقام پر جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ مارا،جہاں پرمضر صحت اور ناقص کیمیکل سے مشہور برینڈ کی مصنوعات روح افزاء کی ہزاروں بوتلیں قبضے میں لیکر کارخانہ کو سیل کردیا۔انہوں نے کہاکہ ملزمان کو سخت سزا دینے کیلئے فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی۔