ایک تھا ملا نصیر الدین

April 25, 2021

امجد اسلام امجد

ایک تھا ملا نصیرالدین

کرتا تھا باتیں نمکین

کام تھا اس کا احمق بننا

سیدھی بات کو الٹا کرنا

کھانے پینے کا شوقین

ایک تھا ملا نصیرالدین

اس سے ہیں منسوب لطیفے

مزے مزے کے ڈھیروں قصے

خوشیوں کی تھا ایک مشین

ایک تھا ملا نصیرالدین

ایک گدھا تھا اس کے پاس

ایک گدھی تھی جس کی ساس

اور بچے تھے اس کے تین

ایک تھا ملا نصیرالدین