پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، متعدد فوڈ یونٹس کو بھاری جرمانے

April 29, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ یونٹس کو 3 لاکھ97 ہزار روپے جرمانہ عائد، 586 لٹرغیر معیاری مشروبات، 347ساشے گٹکا، 40لٹر رینسڈ آئل تلف کردیا، دوران چیکنگ 270 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے گئے، تفصیلات کے مطابق ملتان میں معروف فوڈ پروڈکشن یونٹ کو آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے حشرات کی بہتات پر 50 ہزار، جوس پروڈکشن یونٹ کو برکس ویلیو کم ہونے پر 20 ہزار، پاپڑ فیکٹری کو مضر صحت اجزاء کے استعمال پر 15ہزار اور وہاڑی میں گٹکا فروخت کرنے پر پان شاپ کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ساہیوال میں ریسٹورنٹ کو رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر 15 ہزار، پاکپتن میں سویٹس کنفیکشنری یونٹ کو مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 10 ہزار، لودھراں میں سوڈا واٹر فیکٹری کو مناسب لیبلنگ نہ کرنے پر 10 ہزار، بہاولپورمیں پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے پر 10ہزار، بہاولنگر میں بدبودار سموسوں کی موجودگی پر ناشتہ اینڈ سموسہ پوائنٹ کو 20 ہزار اور رحیم یار خان میں کھلے مصالحے فروخت کرنے پر کریانہ سٹور کو 10 ہزار، مظفرگڑھ میں ہوٹل کو فرش پر گندا پانی، کچن ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر 15ہزار اور لیہ میں سویٹس شاپ کو کھلے رنگ، رنگ کاٹ اور امونیا کے استعمال پر 10ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔