مشال خان نے منگنی کرلی؟

May 03, 2021

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشال خان نے قاسم خان سے منگنی اور تعلقات کا اشارہ دے دیا۔

مشال خان نے علی انصاری کی منگنی کے ایک روز بعد کی اداکار قاسم خان سے منگنی کا اشارہ دیا ہے۔

مشال خان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے ہاتھ کی تیسری انگلی پر انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔


ساتھ قاسم خان نے بھی مشال کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام لکھا ہے۔

قاسم خان نے لکھا کہ ’کیا آپ زمین پر فرشتوں کے ہونے پر یقین رکھتے ہیں ، کیونکہ میں انہی میں سے ایک مشال سے ملا۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ دونوں فنکاروں نے منگنی کرلی ہے یا جلد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔