آزادکشمیر الیکشن ،(ن) لیگی اُمیدواروں کے انٹرویو شروع

May 04, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) نے آزادجموں کشمیر کے آمدہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے انٹرویو شروع کر دیئے ہیں، (ن) لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پیر کو آزاد کشمیر ہاؤس میں ہواجس کی صدارت سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کی،اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان ،سابق وفاقی وزرا، پرویز رشید ،برجیس طاہر، مریم اورنگزیب اور طارق فضل چوہدری کے علاوہ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے اراکین بورڈ نے بھی شرکت کی، پارلیمانی بورڈ کو 45 انتخابی حلقوں کیلئے جماعتی ٹکٹ کےلئے 198درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پارلیمانی بورڈ نے پیر کو میرپور ڈویژن کے امیدواروں کےانٹرویو کئے۔