خضدارٹریننگ سینٹر سے فارغ ہونیوالے اہلکاروں کو اسناد دی جائیں،جمعیت ن

May 05, 2021

کوئٹہ(آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی اور مرکزی ناظم مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑنے کہا ہے کہ خضدارٹریننگ سینٹرمیں ڈیڑھ ہفتہ قبل فارغ ہونے والے ا ہلکاروں کوکور وناکے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظرجلداسناددیکران کے گھروں واضلاع بھیجا جائے۔ لیویزسپاہیوں کی ٹریننگ مکمل ہونے کے باوجوداب تک اسناد روکنے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک جانب کور ونا تو دوسری جانب ٹریننگ سے فارغ ہونے والے لیویزاہلکاروں کوروکنے سے کوئی افسوسناک سانحہ رونماہوسکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ لیویز ڈائریکٹر بلوچستان نے کور ونا کے باعث خضدار ٹریننگ سینٹر میں موجود 700 لیویز سپاہیوں کو 6 مئی کو پاسنگ آوٹ کرنا تھا جو ملک بھر میں کور ونا کے باعث دفعہ 144 نافذ ہے۔ لیویز سپاہیوں کی ٹریننگ 25 اپریل کو مکمل ہو گئی تھی۔ٹریننگ کرنے والوں کوسندنہیں ملی ۔ جبکہ کوئٹہ میں ٹریننگ کرنے والے لیویز سپاہیوں کو سند جاری کرکے فارغ کردیا گیا۔ ڈی جی لیویز اور کمانڈنٹ خضدار فی الفورٹریننگ سے فارغ سپاہیوں کوسنددیگرفارغ کریں۔ انہوں نے وزیراعلی ٰ،گورنر بلوچستان ودیگر حکام سے لیویز کی ٹریننگ سے فارغ اہلکاروں کو سنددینے اوراپنے اضلاع بھجنے کامطالبہ کیا ہے۔