المصطفیٰ مائی ہوم کے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئے گئے

May 06, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام المصطفیٰ مائی ہوم کے یتیم بچوں میں معروف سماجی شخصیت شیخ شکیل ان کی ٹیم نے عیدکےکپڑے اورجوتےتقسیم کئے۔ اس موقع پرالمصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب، نورالٰہی، المصطفیٰ کے سیکریٹری اطلاعات معین خان، ٹرسٹی عبدالغفار سعیدی، امتیاز شاہ، نیاز راجپوت، محمدفاروق، امین جان کبیر، طارق خان ودیگر بھی موجود تھے۔ حاجی محمدحنیف طیب نے بتایاکہ اُمیدہے کہ مائی ہوم میں زیر تعلیم اور زیرتربیت بچے پڑھ لکھ کر معاشرے کے ذمہ دارشہری بنیں گے۔