لاہور قلندرز نیا ٹیلنٹ سامنے لا رہا ہے، فردوس عاشق

May 06, 2021

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندر نے ملک میں کرکٹ کی بہتری کا عزم کیا ہوا ہے، وہ نیا ٹیلنٹ سامنے لا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ویمن کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم مل رہا ہے، اصل میں یہ باون فیصد خواتین کے خوابوں کی تعبیر ہے۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ اب ویمنز پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کر رہے ہیں، ویمنز کھلاڑیوں کو بھی سامنے لانے میں کامیاب ہوں گے۔