یوم علی المرتضیٰ ؓ پر پابندی کے باوجود جلوس نکالنے پر 9مقدمات درج

May 06, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)یوم شہادت حضرت علی المرتضیٰ ؓ کے موقع پر پابندی کے باوجود جلوس نکالنے ،اجتماع کرنے ،کورونا ایس اوپیز کونظرانداز، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں 9مقدمات درج کرلئے گئے۔ تھانہ گنج منڈی میں نیئرزیدی،الیاس،اکبر علی، اسد علی،باسط،جرار ،نذر،سید علی،ذیشان،وقار،احمد رضا، مظہر،ارسلان ،عاطف،علی رضا،ساجد ہمراہ دس پندرہ نامعلوم افراد کیخلاف بجرم353/186 /188ت پ16-17-18PEDAایکٹ مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ رتہ امرال میں اظہر، ۔ذیشان ،عظمت ،حاجی حسین،الیاس ، جرار، اکبر،سید علی ، علی رضا،تھانہ بنی میں آغا عارف ،علی بلتی مع چارپانچ نا معلوم افراد ، راجہ انیس ،طاہر عباس مع چارپانچ نا معلوم افراد ، تھانہ نیوٹاؤن میں فدا حسین،بابر،جعفر،وجیہہ ،بشارت،اسد ،علی کاظمی، آٹھ دس نامعلوم افراد،تھانہ ریس کورس میں مہتاب جعفری و محسن جعفری، حسن جعفری ،تھانہ گوجرخان میں مقدر علی شاہ ،راجہ زرداد عرف بھلا ،غضنفر شاہ ،علی رب ،محمد عباس ،نوید سالار ،تھانہ کہوٹہ میں سید عاصم عباس ،شہزاد جعفری،ثمر عباس ،غلام قمر جعفری، محمد نعیم کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، جملہ اشخاص نے کورونا وباء سے بچاؤ کے لیے کوئی حفاظتی اقدامات نہ کیے تھے شرکاء جلوس کو جلوس نکالنے سے ہر ممکن طریقہ سے روکنے کی کوشش کی گئی،حکومت اور حکومتی اقدامات کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے شرکاء جلوس کو جلوس نکالنے پر اکسایا جو ڈیوٹی پر موجود نفری کودھکے دیتے ہوئے جلوس لیکر مین چھنی بازار میں آگئے جب کہ حکومت پنجاب نے کورونا (وباء) سے بچاؤ کے لیے لوگوں کے اجتماع پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کر رکھا ہے۔