ہائوسنگ اتھارٹی اور کینٹ بورڈ کے درمیان جی13،14کو پانی فراہمی کیلئے اتفاق

May 06, 2021

اسلام آباد(جنگ نیوز)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے درمیان اسلام آباد کے سیکٹرجی13اور جی14 کو پانی کی فراہمی کےلئے اتفاق رائے ہو گیا۔ دونوں سیکٹروں کو پانی کی فراہمی کے لئے نئی پائپ لائن کے ذریعے راولپنڈی کینٹ کی لائن سے منسلک کیا جائے گا۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے سینئر حکام اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے امور کو حتمی شکل دی گئی۔ منصوبہ کے تحت سیکٹرجی تھرٹین کے مکینوں کوروزانہ5 لاکھ گیلن پانی فراہم کرنے کیلئے سیکٹر کی12 انچ پانی کی پائپ لائن کو راولپنڈی کینٹ کی56 انچ پائپ لائن سے منسلک کیا جائے گا۔