واسا اور ٹینکر مافیا کا گٹھ جوڑ ، عوام پانی کی بوندبوندکوترس گئے، جمعیت نظریاتی

May 06, 2021

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہرکے مضافاتی علاقے آرٹ سکول روڈمیکانگی روڈلیاقت بازارقندھاری بازارمشن روڈطوغی روڈجان محمدروڈنجم الدین نیونجم الدین کواری روڈ ہدہ جیل روڈ سمیت دیگر علاقے کے عوام پینے کے پانی کی بوندبوندکوترس رہے ہیں ۔ عوام کو پریشانیوں میں مبتلاکرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ واسا اور ٹینکر مافیا کے گٹھ جوڑ سے عوام رل گئے، درجنوں ٹیوب ویل بند کرکے پانی کی سپلائی بند کی گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ پینے کے پانی کے لئے خوار ہوگئے ہیں اور لو گوں ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے شہرمیں سپین کاریزسے پانی بندش دوسرے علاقوں میں ٹیوب ویلوں کی خرابی کے بہانے پانی فراہم نہیں کیاجارہا ، قلت آب کے بحران سے غریب عوام پینے کے پانی کے لئے خوار ہورہے ہیں، درجنوں ٹیوب ویل بند کرنے سے عوام پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں 30سال پرانی واسا پائپ لائنیں بوسیدہ ہوچکی ہیں۔ 80فیصد لائنیں ناکارہ ہوچکی ہیں جس کے باعث سیوریج کا پانی پینے کے پانی میں شامل ہوجاتا ہے، انہوں نے کہا کہ کرپشن کے لیے ٹیوب ویل کو خراب کیا جاتا ہے واسا حکام کوکئی بار کہہ چکے ہیں مگران کے کانوں پر جوں تک نہیں رئینگی۔ انہوں نے کہا کہ شہر ناپرسان ہے پوچھنے تک کوئی تیار نہیں اور نہ عوام کی مشکلات کااحساس ہے سیوریج کا پانی پینے کے پانی میں شامل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اورکوئٹہ شہر کے نومنتخب نمائندگان نے بھی علاقے کےمسائل پرچپ کاروزہ رکھا ہے ۔