لوگوں کی مدد و تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا، سلمان خان

May 06, 2021

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی مدد اور تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سلمان خان نے اس عید پر اپنی ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ کا ٹائٹل ٹریک جاری کیا اور ساتھ لکھا کہ انسانوں کے تعاون سے یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ نفرت کو ختم کریں۔


سلمان خان کی پو سٹ کو 1.7 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے فلم ’رادھے‘ سے حاصل آمدنی کو کورونا ریلیف فنڈ میں استعمال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔