قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

May 06, 2021


مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی تا حال جاری ہے۔

کشمیری میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیری میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے علاقے امام صاحب میں محاصرے کی آڑ میں کشمیریوں کو شہید کیا، بھارتی فوج اور پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا ہے جبکہ بھارتی قابض فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔

کے ایم ایس کے مطابق قابض انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے ۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علاقے میں صحافیوں کو آنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔